ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نصف ٹن وزن کے سبب شہرت پانے والی مصری خاتون فوت

نصف ٹن وزن کے سبب شہرت پانے والی مصری خاتون فوت

Mon, 25 Sep 2017 23:24:03    S.O. News Service

قاہرہ ،25؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دنیا بھر میں اپنے بے پناہ وزن کے سبب شہرت پانے والی مصری خاتون ایمان عبدالعاطی پیر کی صبح اماراتی دارالحکومت ابوظبی کے برجیل ہسپتال میں چل بسی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق "ایمان کی وفات متعفن موادکے نتیجے میں ہوئی جب کہ اس کے گْردے بھی ناکارہ ہو چکے تھے۔ ایمان ہسپتال کے 20 ڈاکٹروں کی ٹیم کے زیرِ علاج تھی اور واقعتا اس کی حالت بہتر ہو گئی تھی تاہم موٹاپے کے سامنے وہ ہمّت ہار بیٹھی اور اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملی"۔یاد رہے کہ 500 کلو گرام وزنی 36 سالہ ایمان کو رواں برس اپریل میں ہندوستان کے شہر ممبئی سے امارات پہنچایا گیا تھا جہاں اس کو علاج کے لیے برجیل ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔اس سے قبل ایمان کے اہلِ خانہ اور اس کے معالج ہندوستان ڈاکٹر کے بیچ شدید اختلاف سامنے آیا تھا۔ ایمان کے اہلِ خانہ نے ڈاکٹر پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے میڈیا میں شہرت حاصل کرنے کے واسطے ایمان کی بیماری کو استعمال کیا۔


Share: